46

کورونا وائرس: ڈارک ویب پر کووڈ 19 کی ویکسین اور ویکسین پاسپورٹ فروخت ہو رہے ہیں

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسینز، ویکسین پاسپورٹ اور کورونا ٹیسٹ کے جعلی منفی نتائج ڈارک ویب پر فروخت کیے جا رہے ہیں۔ ایسٹرا زینیکا، سپوٹنک، سائنو فارم اور جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی خوراکیں ڈارک ویب پر 500 سے 750 ڈالر میں فروخت ہو رہی ہیں۔

نامعلوم تاجر ویکسین کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی بیچ رہے ہیں اور ان کی قیمتیں صرف 150 ڈالر سے شروع ہوتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ ڈارک نیٹ پر ویکسین سے متعلق اشتہارات میں ‘تیزی سے اضافہ’ ہوا ہے۔ بی بی سی یہ معلوم نہیں کر سکا کہ آیا کہ بیچی جانے والی یہ ویکسینز اصلی ہیں۔

ڈارک نیٹ، جسے ڈارک ویب بھی کہا جاتا ہے، انٹرنیٹ کا وہ حصہ ہے جس کی رسائی صرف خاص براؤزر ٹولز کی مدد سے ممکن ہو سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں