46

” یہ مت بھولیں کہ اعتراض کرنے والا ماضی میں خود کیا کرچکا ہے” اداکارہ زویا ناصر نے نور بخاری کو کھری کھری سُنا دیں

اداکارہ زویا اور نور بخاری کی سوشل میڈیا پر نوک جھونک، زویا نے ماضی یاد رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

یوں تو اداکارہ نور بخاری شوبز کو خیر باد کہنے کے بعد بھی خبروں کی سُرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہیں، تاہم آج کل سوشل میڈیا پر بھی ان کے خوب چرچے ہو رہے ہیں جس کی وجہ ہے ان کے تنقیدی پیغامات، منال کے قصے کے بعد ایسا ہی کچھ دوبارہ ہوا ہے۔

تاہم اس بار یہ لفظی جنگ اداکارہ زویا ناصر اور نور بخاری کے بیچ چھڑی ہے، زویا نے سابقہ اداکارہ نور بخاری کی جانب سے ایک دلہن کے لباس کو تنقید کانشانہ بنائے جانے پر انہیں کھری کھری سنادیں۔

نور نے لہنگے چولی میں ملبوس دلہن کے لباس کو نامناسب قرار دیتے ہوئے اپنے تبصرے میں لکھا تھا ” یہ ہم کہاں جارہے ہیں؟ کیا یہ ہماری روایت ہے؟ ”۔

زویا ناصر نے انسٹا اسٹوری پر مذکورہ دلہن اور دلہا کی تصویر پر نور کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا “کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ کسی کو عوام میں بدنام کرے۔ یہ اُس(دلہن ) کیلئے خاص دن ہے اور وہ کسی پر اپنے عقائد یا طرز زندگی نافذ نہیں کررہی”۔

یہی نہیں بلکہ زویا نے نور کو ماضی یاد رکھنے کا مشورہ بھی دے ڈالا، کہا ” یہ مت بھولیں کہ اعتراض کرنے والا ماضی میں خود کیا کرچکا ہے”۔

زویا نے طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ “لوگ آج جو کچھ کررہے ہیں اس میں نور کا بھی بہت اہم کردار رہا ہے”۔

جواب میں نور نے اپنا یہ پوسٹ ہی ڈیلیٹ کر دیا، ان دونوں کی یہ تکرار سوشل میڈیا پر منٹوں میں آگ کی طرح پھیل گئی۔

تاہم انٹرٹینمنٹ سائٹ گلیکسی لالی ووڈ کی جانب سے یہ خبر شیئر کیے جانے پر نور نے تبصرہ کرتے ہوئے زویا کو جواب دے ہی ڈالا لکھا ” میڈم زویا ناصر میں معافی مانگتی ہوں، میں نے ماضی میں بہت غلط کیا جس پرمجھے افسوس ہے۔ میں نے یہ اس لیے لکھا تھا جب دلہن حیا کے ساتھ بہت خوبصورت لگتی تھی لیکن پھر بھی میں نے اپنی غلطی تسلیم کی اور پوسٹ ہٹا دی” ۔

نور نے سوال بھی اٹھایا کہ “آزادی رائے کا حق کہاں ہے؟ جب بھی میں کچھ پوسٹ کروں خبر کیوں بن جاتی ہے؟ لیکن میں پھر بھی اپنی غلطی کیلئے معذرت خواہ ہوں، اب میں چُپ ہی رہوں گی”۔

نور نے اس واقع کے بعد اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا ” غلط کوغلط مت کہو، بس لاش بن کے دیکھتے جاؤ، حق بات نہ کرو ورنہ لوگ بُرا مان جاتے ہیں ”۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نور نے اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی تصویر پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں