78

آئی فون12: چارجر نہ دینےپر 2ملین ڈالر جرمانہ

ایپل کو بغیر چارجر آئی فون12 دینے پر 2ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں صارفین کے حقوق کی ‏ایجنسی نے عوامی شکایات پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل کو 2 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی فون 12 متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے دسمبر 2020میں ایجنسی کو ‏شکایات موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں۔ صارفین نے شکایات میں کہا کہ انہیں بغیر چارجر اور ‏ایئرپورڈ کے موبائل فروخت کیے گئے ہیں۔
کیا آئی فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گا؟
ایجنسی نے شکایات کے ازالے کےلیے ایپل کو ہدایت کی کہ چارجر اور چارجنگ کیبلز فراہم کی ‏جائیں لیکن امریکی کمپنی سے فیصلے کو مسترد کردیا۔
ایپل نے ردعمل میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کےلیے کاربن سے پاک فضا کی کوششوں ‏کو برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیا آئی فون منی کی پروڈکشن بند ہوجائے گی؟
ایجنسی نے بیان پر کہا کہ ایپل کو اپنا دعویٰ ثابت کرنا ہوگا کہ چارجر اور آئی پیڈ نکالنے سے ‏کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔امریکی کمپنی کے پاس جرمانے کو چیلنج کرنے کا آپشن موجود ہے تاہم اس نے فیصلے کے خلاف ‏کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں