46

اولمکپس مقابلوں میں شرکت کی امیدوار سرفر آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

ٹوکیو میں اس موسم گرما میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں سرفنگ کا پہلی بار آغاز ہونے والا ہے۔ کیتھرین ڈیاز کے بھائی، جوس بامبا ڈیاز نے انسٹاگرام پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا ہے ’تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گی خدا نے تمہیں اپنے پاس واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا لیکن ہم تمیں یاد کرتے رہیں گے۔‘
اولمپکس مقابلوں میں شرکت کرنے کی امیدوار السواڈور کی خاتون سرفر کیھترین ڈیاز آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہو گئی ہیں۔

یہ واقعہ ان کے آبائی علاقے ایل ٹنکو بیچ میں پیش آیا۔ 22 سالہ ڈیاز ٹورنامنٹ کے لیے تیاری کر رہی تھیں جس سے انھیں ٹوکیو اولمپکس کے مقابلے میں پرفارم کرنے کا موقع مل سکتا تھا۔

بین الااقوامی سرفِنگ ایسوسی ایشن کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’کیتھرین نے سرفِنگ میں اتنے جوش اور توانائی کا مظاہرہ کیا کہ ہم سب میں سرفنگ کے لیے محبت اور دلچسپی پیدا ہو گئی۔ انھوں نے بین الاقوامی مقابلے کی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔‘

آئی ایس اے نے مزید کہا کہ عالمی سفیر، ڈیاز نے ’دونوں عالمی سرفنگ گیمز اور آئی ایس اے ورلڈ جونیئر سرفنگ چیمپین شپ میں فخر کے ساتھ اپنے ملک کی نمائندگی کی تھی۔‘

بیان میں ایسوسی ایشن نے کہا ’ہمکیتھرین کے اہل خانہ اور السلواڈور کے سرفرز اور بین الاقوامی سرفنگ برادری کے ان تمام لوگوں کے ساتھ دل سے تعزیت کرتے ہیں جنکی زندگی کو کیتھرین نے کسی نہ کسی طرح متاثر کیا ہے۔ ہم آپ کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔‘

ٹوکیو میں اس موسم گرما میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں میں سرفنگ کا پہلی بار آغاز ہونے والا ہے۔ کیتھرین ڈیاز کے بھائی، جوس بامبا ڈیاز نے انسٹاگرام پر ایک پیغام پوسٹ کیا جس میں لکھا ہے ’تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گی خدا نے تمہیں اپنے پاس واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا لیکن ہم تمیں یاد کرتے رہیں گے۔‘

ہمیشہ کی طرح ڈھیر سارا پیار میری بہن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں