78

امریکی ریاست میں خون کی ہولی۔۔پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک

(پنجاب ٹائمز نیوز )امریکی ریاست کولوراڈو میں خون کی ہولی کھیلی گئی، جہاں حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے پولیس افسر سمیت دس افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی مارکیٹ کےگروسری اسٹور میں پیش آیا، جہاں حملہ آور نے اسٹور میں داخل ہوکر اشیائے روز مرہ کی خرید میں مصروف افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ گروسری اسٹور میں بھگڈر مچ گئی اور ہر کوئی اپنی جان بچانے کے لئے ادھر ادھر بھاگنے لگے، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت دس افراد ہلاک ہوئے۔پولیس نے فائر نگ کےتبادلے بعد مشتبہ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا تھاکہ واقعے کو دہشتگردی قرار دینا قبل از وقت ہوگا، حملہ آور سے تفتیش کی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں