67

ئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کیخلاف کارروائی کی منظوری

وفاقی کابینہ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پٹرولیم ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ساڑھے تین ماہ کی تاخیرکے بعد کمیشن رپورٹ پر جزوی عملدرآمدکی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کمیشن رپورٹ کے برخلاف سیکرٹری پٹرولیم سمیت دیگر افسران کو کارروائی سے بچالیا گیا،انکوائری کمیشن نے سیکرٹری پٹرولیم سمیت کئی افسران پر ذمہ داری عائدکی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مطلوبہ قوانین اور قواعد و ضوابط میں ترامیم کی بھی ہدایت کردی ہے، وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں اوگرا کے قانون پر بھی نظرثانی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ سال جون میں پٹرول بحران کے باعث قومی خزانے کو 25ارب روپے سے زائد نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں