60

وفاقی حکومت کا ملک میں کورونا پابندیاں بڑھانے کا اعلان

وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں اضافے کے پیش نظر پابندیاں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ وِد مالک میں کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ملک پابندیوں میں اضافہ کر سکتے ہیں لیکن پورا پاکستان بند نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلوں سے روزگار بھی متاثر ہو گا، حتمی فیصلہ کل این سی او سی اجلاس میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکی موجودہ صورتحال خطرناک ہے، جو پابندی لگائی تھی اس پرعملدرآمدنہیں ہورہا جب کہ پابندی پرعملدرآمدکرانےمیں انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا بھی ہے کیونکہ لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ کورونا خطرناک نہیں رہا۔

کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں