71

بھارتی اداکار کارتک آریان کورونا میں مبتلا ہوگئے

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار کارتک آریان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں کارتک آریان نے لکھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، میرے لیے دعا کریں۔ اداکار نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں طبی علامت ’’پوزیٹو‘‘ بنا ہوا تھا۔

کارتک آریان کی پوسٹ پر مداحوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ نہیں ہوگا، آپ وائرس کو شکست دیدیں گے جب کہ کچھ صارفین نے ایس اوپیز اور احتیاطوں سے بھرے پیغامات بھی بھیجے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں