60

ہر والدین کی یہی تمنا ہوتی ہے کہ ان کا بچہ

تحریر:حافظ محسن حیات عباسی

موضوع:مدرسه جامعه تعلیم القرآن کی دینی خدمات اور سالانه پروگرام)

ہر والدین کی یہی تمنا ہوتی ہے کہ ان کا بچہ پل بڑھ کر ان کی خوشی و نیک نامی کا باعث بنے اور نا صرف اس فانی دنیا میں ان کے دل کی ٹھنڈک کا سامان مہیا کرے بلکہ اخروی زندگی میں بھی ان کے لیے ذریعۂ نجات ہو۔
اسی نیت و مقصد کو ملحوظِ نظر رکھ کر بچوں کو دینی مدارس میں داخلہ دلوا کر اس دن کا انتظار کیا جاتا ہے جس دن ان کے مکرم و محترم اساتذہ ان کے سر پر اعتماد کا ہاتھ رکھ کر دستارِ فضیلت کی عظیم دولت سے نوازتے ہیں۔۔۔
دینی مدارس کی اس مبارک زنجیر کی ایک اہم کڑی “جامعہ تعلیم القرآن و اسلامک اکیڈمی بھی ہے، جہاں صبح و شام مہمانانِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم کی “قال اللہ و قال الرسول” کی صدائیں بلند ہوتی رہتی ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی عظیم دینی درس گاہ مدرسہ تعلیم القرآن اسلامک اکیڈمی متصل مرکزی جامع مسجد سید المرسلین و خانقاہ عباسیہ (ڈہوک کشمیریاں )راولپنڈی میں سالانہ تکمیل بخاری شریف و دستار فضیلت کانفرنس بعد از نماز عصر تا رات گئے منعقد ہوئی
اس موقع پر ادارے سے 23طلباء کرام کی دستار بندی اور 10 طالبات کی چادر پوشی ہوئی اسی مدرسہ سے مدیر مفتی ناصر محمود عباسی کے صاحبزادے حافظ عبد الاحد عباسی نے چھوٹی عمر میں قرآن پاک بھی حفظ کیا
بخاری شریف کی آخری حدیث مدرسہ تعلیم القرآن کے بانی و مدیر پیر طریقت رہبر شریعت شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی ناصر محمود عباسی نے پڑہھائی
آخری حدیث کا درس دیتے ہوئے
مفتی ناصر محمود عباسی نے کہا که امام بخاری ہم کو ایمانیات کی محنت اور توحید و سنت کے ساتھ رشتہ استوار رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں
مزید کہا کہ مدارس دراصل اسلام کے قلعے ہیں۔ یہاں سے ہر سال لاکھوں طلباءو طالبات نہ صرف قرآن کریم کی بنیادی تعلیم حاصل کرلیتے ہیں بلکہ دوسرے شعبہ جات میں بھی معاشرے کو بہترین کردار فراہم کررہیں ہیں۔ انہوں نے شرکاءکو دعوت دی کہ وہ اپنے خاندان میں سے کم از کم ایک بچے کو عالم ، حافظ بناکر دین و دنیا اور اخرت کی , کامیابی حاصل کریں
علماء رھتی دنیا تک باقی رھتے ھیں، بے شک ان کے اجسام نظروں سے اوجھل ھوجاتے ھیں لیکن ان کی صورتیں دلوں میں باقی رھتی ھیں اور یاد رکھیں!
اگر بچیوں کے اندر دین کا جذبہ نہیں ہوگا تو پھر نہ گھر میں دین باقی بچے گا نہ معاشرہ اور سماج میں۔
سوال یہ ہے کہ ایسی بچیاں کہاں سے لائیں ؟؟؟؟
جواب یہ ھے کہ ہم اپنی بچیوں کو دین کی تعلیم سے آراستہ کریں یہی بچیاں کسی کی بیوی کسی کی بہو کسی کی بہن کسی کی ماں بنیں گی اور پھر اپنے شوہر , بھائی , باپ اور اپنے بچوں کی دینی تربیت کریں گی جس کے نتیجے میں گھر کے ساتھ گاؤں بستی اور سارا سماج اسلام کے رنگ میں رنگ جاے گا۔

ہماری بہنیں اپنے مقام و مرتبے اور زمه داری کو سمجھیں اور مدارس میں اپنی بچیوں کا ایڈمیشن کرائیں تاکہ آنے والی ہماری پوری نسل دین کی داعی بن کر کھڑی هو
کانفرنس کے مہمان خصوصی خطیب العصر مولانا عبد الکریم ندیم نے اپنے خصوصی خطاب میں ماہ رجب اور حضرات خلفائے راشدین کی سیرت وکردار اور خصائص پر خوبصورت اور دلنشین انداز میں روشنی ڈالی
سٹیج سیکرٹری کے فرائض مفتی محسن حیات حدوٹی نے سر انجام دئیے سیاسی و سماجی شخصیت الحاج جاوید بنگش اور دیگر نے بھی خطاب کیا
خانقاہ عباسیہ مکہ المکرمہ سے الشیخ الدکتور ڈاکٹر مفتی عبدالرحمن مکی اور دنیا کے مختلف ممالک سے خانقاہ عباسیہ سے روحانی و اصلاحی تعلق رکھنے والوں نے آن لائن شرکت کی
قاری طاہر رشیدی اور قاری سعد ندیم نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اور شان صحابہ پر خوبصورت کلام پیش کیا۔
کانفرنس میں مرکزی خانقاہ عباسیہ سے روحانی و اصلاحی تعلق رکھنے والے خلفاء پیر ازہر بیروٹی خانقاہ عباسیہ بیروٹ قاری طاسین عباسی مفتی جمیل گڑہی حبیب اللہ خطیب جامع مسجد حسن بن علی, مفتی سعید الرحمن ولی ہزاروی خطیب جامع مسجد اسلام آباد , مولانا محمد اسد بالاکوٹی خانقاہ عباسیہ ںالاکوٹ مفتی کفایت اللہ مولانا شعیب حافظ مسعود الرحمن حکیم وقار مولانا وسیم مولانا افراز ستی و دیگر نے خصوصی شرکت فرمائی ان کے علاوہ مولانا امجد اقبال عباسی مولانا نعمان حاشر مفتی مظہر غفور عباسی کے علاوہ علماء کرام سیاسی سماجی شخصیات اور عوام الناس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

مدرسہ تعلیم القرآن میں دینی و دنیاوی تعلیم عربی مہارت کورس شعبہ حفظ مکمل اور شعبہ کتب میں اولی سے درجہ سادسہ تک طالبات کے لئے حفظ سے لیکر دورہ حدیث تک دینی و دنیاوی تعلیم دی جاتی ہے تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے
اس وقت حفظ کی کلاس میں 130 طلباء شعبہ کتب میں 70 طلباء اور 100 کے قریب طالبات دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
30 کے قریب معلمین معلمات و خدام ہیں
ہزاروں طلباء و طالبات اس مدرسہ سے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مختلف شعبوں میں دینی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
علماء کرام اور عوام الناس نے مدرسہ تعلیم القرآن کے بانی و مدیر مفتی ناصر محمود عباسی صاحب کی محنتوں کاوشوں علمی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی اور مزید کہا کہ مفتی صاحب اس دور کی بھت بڑی علمی شخصیت ہیں بیک وقت مفسر محدث مفکر اسلام متکلم اسلام اور اقامت دین کی جدو جہد کرنے والے عظیم شخصیت ہیں
مدرسہ کے ساتھ اصلاحی حوالے سے خانقاہ عباسیہ کا سلسلہ بھی قائم ہے جہاں سالکین ذکر اذکار اور تصوف کے منازل طے کرنے کے لئے تشریف لاتے ہیں بانی خانقاہ عباسیہ پیر طریقت رهبرشریعت حضرت مولانا مفتی ناصر محمود عباسی خانقاہ عباسیہ میں لوگوں کی روحانی و اصلاح تربیت فرماتے ہیں
خانقاہ عباسیہ سے تعلق رکھنے والے خلفاء خانقاہ عباسیہ سے روحانی و اصلاحی تربیت اور فیض حاصل کرنے کے بعد مختلف علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
خانقاہ عباسیہ میں ہر سال محرم الحرام میں سالانہ تین روزہ روحانی و اصلاحی اجتماع ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے خلفاء سالکین عقیدت مند فیض حاصل کرنے کے لئے تشریف لاتے ہیں۔
مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن و اسلامک اکیڈمی علوم نبوت پھیلانے میں مصروف ہے
اس وقت بھی مدرسہ جامعہ تعلیم القرآن میں تین سو سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں
مدارس دینیہ جو شب و روز دینی محنت میں مصروف رہتے ہیں اللہ تعالی کے مدد اور عوام کے پرخلوص تعاون سے چل رہے ہیں موجودہ وقت میں دینی مدارس مالی بحران کا شکار ہیں لہذا آپ کی طرف سے مالی تعاون اس صدقہ جاریہ کو برقرار رکھنے اور آپ کی دنیا اور آخرت میں کامیابی کا باعث هے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں