40

سرگودھا میں کورونا کی شکار دو خواتین کے دم توڑ جانے پر زیر علاج 36 مریضوں میں 9 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں

سرگودھا(پنجاب ٹائمز نیوز ۔ 19 مارچ2021ء) سرگودھا میں کورونا کی شکار دو خواتین کے دم توڑ جانے پر زیر علاج 36 مریضوں میں 9 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ کورونا وائرس میں شدت پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے آئنسولیشن سنٹر میں اس وقت کورونا کے 36 مریض زیر علاج ہیں۔
اس سنٹر کے فوکل پرسن ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ کا بتانا ہے کہ زیر علاج 36 مریضوں میں 9 وینٹی لیٹر پر ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کا ایک مریض جاں بحق ہوا۔ڈاکٹر سکندر حیات کا کہنا ہے کہ کور ونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔شہری کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔جبکہ سرگودھا کے نواحی چک 118شمالی میں کورونا رزلٹ پازیٹو آنے پر گھر میں قرنطینہ خاتون بھی اچانک حالت بگڑ جانے سے دم توڑ گئی اس کورونا سے جانبحق دو خواتین کے مزید دم توڑ جانے کے ساتھ کورونا وائرس کی وباء میں مزید شدت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں