92

وزیراعظم کی ایم کیوایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانیوزیراعظم کی ایم کیوایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

پنجاب ٹائمز نئوز کے مطابق ایم کیوایم کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات میں اپنے کارکنوں کی رہائی اوران پر بنائے گئے مقدمات واپس لینےکامطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ وفد نے ایم کیوایم کے بند د فاتر کھولنے اور یونیورسٹی کے قیام کے مطالبات بھی وزیر اعظم کے سامنے رکھے ہیں۔

ایم کیو ایم کے وفد کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے اہم مسئلہ کراچی کی ترقی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کو مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کو ایم کیوایم سے متعلق امور دیکھنے کی ہدایت کردی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں