56

شورکوٹ آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے آپریشن جاری

شورکوٹ بیوروچیف پنجاب ٹائمز کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ عثمان سکندر کی ہدایات پر میونسپل کمیٹی انتظامیہ کاآوارہ کتوں کو تلف کر نے کے لیے آپریشن جاری شورکوٹ کے علاقہ خالد بن ولید روڈ،نواں شہر،محلہ قریشاں والہ سمیت مختلف علاقو ں میں میونسپل کمیٹی شورکوٹ کے اہلکاروں نے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے لیے آپریشن شروع کر دیا جس میں مختلف ٹیمیں آوارہ کتوں کو تلف کر نے کے حوالہ سے روزانہ کی بنیاد پر سیکٹر انچارج کو رپورٹ دیں گے اس موقع پر شہر بھر کے مختلف علاقوں میں موجود آوارہ کتوں کو تلف کیا جائے گا اور شہریوں کو کتوں کے کاٹنے کے واقعات سے محفوظ کیا جائے گا اس سلسلہ میں تین سیکٹر بنا دیے گئے ہیں نیا شہر شورکوٹ سٹی کا انچارج جیون علی لعلن پیر کا انچارج جاوید اقبال محلہ قریشانوالہ کا انچارج بدرمنیر خان کو بنایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں