52

سکول کی ہیڈ مسٹریس کاپہلی جماعت کی طالبہ پر تشدد,بازو توڑ

پنجاب ٹائمز نیوزعبدالحکیم مار نہیں پیار کا نعرہ ہی شرما گیا۔گورنمنٹ گرلز پرائمری رام چونترہ تحصیل کبیروالا سکول کی ہیڈ مسٹریس کاپہلی جماعت کی طالبہ پر تشدد,بازو توڑ دیا۔ستم ظریفی کی انتہا کہ معصوم بچی کو ایسی تشویشناک حالت میں سکول سے بیگ دے کر نکال دیا گیا ۔3 کلومیٹر دور اپنے گھر پیدل جاتے ہوئے راستے میں بے ہوش ہو کر گر پڑی ۔اہلیان علاقہ کے جمع ہونے پر بچی کی شناخت صائمہ دختر ظہیر کے نام سے ہوئی۔بچی کو تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو کبیروالا منتقل کر دیا گیا۔بچی کے والدین اور اہلیان علاقہ نے سرکاری سکول کی ہیڈ مسٹریس نسرین اختر اور معلمہ رضیہ کی اس سفاکیت پر احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی خانیوال او تعلیم کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے انہیں معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں