58

عمران ہاشمی سلمان خان کے مد مقابل ولن کے کردار میں نظر آئیں گے

ممبئی: فلم ’’ٹائیگر3‘‘ میں مشہور اداکار عمران ہاشمی ولن کے کردار میں نظر آئیں گے۔

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کی شوٹنگ مارچ میں شروع ہوگی جب کہ سلمان اور کترینہ کی یہ نویں فلم ہوگی جس میں دونوں ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے، فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کے ولن کے لیے کسی نئے چہرے کی تلاش جاری تھی تاہم اب یہ خبر منظر عام پر آئی ہے کہ ’’ٹائیگر3‘‘ میں عمران ہاشمی ولن کا کردار ادا کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’ٹائیگر3‘‘ کے ولن کے لیے نامور اداکار عمران ہاشمی کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، یاش راج فلمز کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی ولن کے رول کے لیے ایک دم فٹ ہیں اور اسی لیے انہیں ولن کا رول دیا گیا ہے۔
ایسا پہلی بار ہوگا کہ عمران ہاشمی سلمان خان کے مد مقابل ولن کے روپ میں نظر آئیں گے جب کہ دونوں کے مداحوں کو بڑی بے صبری سے آفیشل اعلان کا انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں