43

پشاور کے تھانے میں جاں بحق لڑکے پر پولیس تشدد کا انکشاف

پشاور: تھانہ غربی میں نوجوان لڑکے کی خودکشی کی ایک وجہ سامنے آگئی، بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات سامنے آگئے، خدشہ ہے کہ بچے نے پولیس کے تشدد سے تنگ آکر خودکشی کی۔
پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق تھانہ غربی میں خودکشی کرنے والے بچے کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق پولیس کے مبینہ تشدد کے بعد بچے نے خودکشی کی۔

لواحقین تدفین سے قبل بچے کے جسم کی تصاویر منظر عام پر لے آئے جس کے مطابق بچے کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ لواحقین کے مطابق بچے کے ہاتھ کی انگلیوں میں سوجن ہے، کان اور سر پر زخم کے نشانات پائے گئے ہیں، بچے کو دکان سے گرفتاری کے بعد تھانے لاتے وقت مارا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں