44

پاک فضائیہ کے ’’ٹام کروز‘‘ نے پیرس میں دھوم مچادی

پیرس: ہالی ووڈ فلموں کے شوقین ٹام کروز کو کیسے بھول سکتے ہیں جن کی فلم مشن امپوسیبل نے ایک طویل عرصے تک سینماؤں پر حکمرانی کی لیکن اب آپ کو ٹام کروز کو یاد کرنے کے لیے فلم دیکھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان ایئر فورس کا ایک افسر ہو بہ ہو ہالی ووڈ اداکار کی مشابہت رکھتا ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ایئر شو میں جہاں جے ایف تھنڈر نے شاندار کرتب سے اپنی دھاک بٹھائی وہیں پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ اسکوارڈن لیڈر یاسر کی ٹویٹ پران کی تصویر نے لوگوں کو حیران اور پریشان کردیا کہ یہ ٹام کروز ہیں یا ان جیسا کوئی اور۔ اس ٹویٹ میں اسکوارڈن لیڈر یاسر پیرس ایئر شو میں شریک اٹلی میں پاکستانی سفیر تہمینہ جنجوعہ کو جے ایف تھنڈر 17 کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں، کالے رنگ کا چمشہ آنکھوں پر سجائے اور یونیفارم میں ملبوس ہلکے پھلکے انداز میں کھڑے ہو کر بریفنگ دیتے یاسر فلم ’’ٹاپ گن‘‘ میں کھڑے ٹام کروز کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔

یاسر کی اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھنے پر اکثر لوگ دھوکا کھا گئے اور انہوں نے اپنے ٹویٹ میں تسلیم کیا کہ وہ پہلے یہی سمجھےکہ یہ تصویر ٹام کروز کی کسی فلم سے لی گئی ہے لیکن جب غور سے دیکھا تو ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ یاسر کے چہرے کے خدوخال ٹام کروزسے ملتے ہی نہیں بلکہ اس جیسے ہیں۔ ایک صاحب نے تو یہ تک کہہ دیا کہ پاکستان ایئر فورس کا ٹام کروز کو پریس شو میں بھیجنا ایک اچھی حکمت عملی ہے جب کہ ایک نے تو انہیں ٹاپ گن والا ٹام کروز ہی سمجھ لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں