44

کورونا کیسزمیں اضافہ؛ کوٹلی آزاد کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن

مظفر آباد: کورونا کیسزمیں بتدریج اضافے بعد کوٹلی ضلع میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

پنجاب ٹائمز نیوزکے مطابق کورونا کیسزمیں بتدریج اضافے کے بعد آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی میں مکمل لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ سے 28مارچ تک مکمل بند رہیں گے، اندرون اور بیرون ضلع تمام ٹرانسپورٹ بند رہے گی، کھیلوں کی تمام سرگرمیوں اور ضلع میں ہرطرح کے مذہبی اجتماعات پر پابندی ہوگی، کوٹلی کے تمام انٹری پوائنٹس بند، تاہم بیرون ممالک سفر کرنے والے شہریوں کو اجازت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں