55

ٹک ٹاک بند ہونے پر جنت مرزا کا ردعمل آ گیا

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بند ہونے پر ردعمل دے دیا۔
گزشتہ روز ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے مداح کے ٹک ٹاک بند ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہا کہ انہیں ٹک ٹاک بند ہونے پر کوئی دُکھ اور افسوس نہیں ہے۔
جنت مرزا نے مزید کہا کہ مجھے دُکھ کس بات کا ہو گا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردگی کا اظہار نہیں کرنا چاہیے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہاگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللّٰہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لیے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دُکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ ’جتنی شہرت ملنی ہے وہ ٹک ٹاک کے بجائے کسی دوسرے ذرائع سے بھی مل جائے گی۔
جنت مرزا نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت جلد ٹک ٹاک پر لگی پابندی ختم ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ پشاورہائیکورٹ نے 11 مارچ کو ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس قیصررشید خان نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز معاشرے کو قابل قبول نہیں۔ ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔
چیف جسٹس کا ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپ بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟ ٹک ٹاک کا آفس کہاں پر ہے جہاں سے یہ کنٹرول ہوتا ہے؟
ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو بتایا کہ ٹک ٹاک کا ہیڈ آفس سنگاپور میں ہے، دبئی سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاک عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، مثبت جواب نہیں آیا۔
چیف جسٹس نے کہا ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جب تک عہدہ دار تعاون نہیں کرتے اورآپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں