60

سندھ پولیس کے مزید 94 اہلکار کورونا کا شکار

کراچی: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے مزید 94 اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے 94 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، اس طرح اس وبا کا شکار ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 6 ہزار 250 ہوگئی ہے۔

کورونا کا شکار اہلکاروں و حکام میں سے 24 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، اب تک 6104 افسران اور اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 122 اہلکارزیرعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں