48

نفرت جرم سے ہے انسان سے نہیں،کبیروالا نواں شہر کے ایس ایچ او فلک شیر پہوڑ نے اعلی کارکردگی کی مثال قائم

،نو سال قبل فوت ہونے والے شخص پر بجلی چوری اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کردیا،ورثاء سراپا احتجاج،اعلی حکام سے فوری نوٹس کی اپیل۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تھانہ نواں شہر کے علاقہ موضع بلوچاں میں میٹر ریڈر نے قلندر خان نامی شخص کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تو اسی دوران اس کے ساتھ محمد عمران،غلام یسین،بلا ل، عادل بھی آگئے اور ااتے ہی میٹر ریڈر کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موٹر سائیکل بھی چھین لیا بعد ازاں میٹر ریڈر نے ملتان آفس فون کیا تو ایس ڈی او میپکو سب ڈویژن بوسن روڈ پر موقع پر پہنچ کر میٹر ریڈر کی جان بخشی کروائی،تھانہ نواں شہر میں اندراج مقدمہ کے لیے درکواست دائر کردی جس پر ایس ایچ او فلک شیر پہوڑ نے بغیر تفتیش نو سال قبل فوت ہونے والے قلندر خان بلوچ پر سرکاری ملازم پر تشدد اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ نمبر 170/21درج کر دیا،ورثاء او ر اہلیان علاقہ کے مطابق سیاسی مخالفین نے میپکو افسران اور پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے نو سال قبل فوت ہوجانے والے اور اس کے چار قریبی عزیزوں پر جھوٹا اور من گھڑت مقدمہ درج کروایا ہے انہوں نے یڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سے فوری نوٹس لے کر فوری مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں