51

حکومت اور اپوزیشن بھنگڑے ڈالنے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے ، چودھری شجاعت

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن ہارجیت پر بھنگڑے ڈال رہی ہے، جبکہ عوام بھوک اور مہنگائی پر آہ وبکا کررہے ہیں۔

ایک بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عوام کےمسائل حل کرنے پر توجہ دی جائے، مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہوگا۔ سیاستدان یاد رکھیں انہیں منتخب کر کے اسمبلیوں میں بھیجا گیا ہے۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو ملک کے مفاد میں اکھٹے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ رسمی یا غیر رسمی کسی بھی طریقے سے بات چیت کی طرف جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ ملکی حالات اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان لوگوں کے مشوروں میں نہ پـڑیں جن کی سوچ کے پیچھے ذاتی مفاد ہو۔

سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ حکومت اوراپوزیشن کو لوگوں نے اپنے ووٹوں سے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کو سمجھنا چاہیے کہ ہم نے ملک اور عوام کے مفاد میں کام کرنا ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ حکومتی نمائندے ہر بات کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں بلکہ معاملات سلجھانے میں پہل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں