65

خوراک کے زندگی کی مدت اور معیشت پر اثرات..!

ہمارے ہاں مختصر زندگی کی امید کیوں ہے؟ پاکستان اوسط مدت 67.1 سال کے ساتھ 184 ممالک کی فہرست میں 138 نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ اور جاپان میں اوسط مدت 84.7 اور 84.5 سال ہے- ہمارے ہسپتال کیوں مریضوں سے بھرے رہتے ہیں؟ سروے کے مطابق پاکستان میں 59 فیصد لوگ غیر معیاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں اس کی ممکنہ وجہ حفظان صحت اور فوڈ سیفٹی کے بارے میں شعور کی کمی اور ہر جگہ اطلاق کے لئے سخت قوانین اور ان پر عمل درآمد کا فقدان ہے بدقسمتی سے ہم وہ قوم ہیں جو جوتے تو ائیرکنڈیشنرز جبکہ سبزیاں اور گوشت وغیرہ سڑک کے کنارے رکھتے ہیں- نت نئی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق ہر سال 6 کروڑ افراد خراب کھانا کھانے کی وجہ سے بیمار اور 0.42 ملین کے اموات واقع ہو جاتی ہیں جن کی سب سے زیادہ تعداد ساؤتھ ایشیاء میں ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔
ترقی پذیر ممالک میں غیر محفوظ خوراک کے نتیجے میں پیداواری اور طبی خراجات میں ہر سال 110 بلین امریکی ڈالر کا نقصان ہوتا ہے جس کی وجہ کمزورا نفراسٹرکچر جیسے ہینڈلنگ، پروسیسنگ، تقسیم اور کھپت شامل ہے غیر معیاری کھانے سے لوگ بیمار ہوتے اور کام پرنا جانے کی وجہ سے روزانہ کی اجرت نہیں مل پاتی اور ملک کی معاشی سرگرمیاں بھی متاثر ہوتی ہیں پاکستان میں خوراک کی پیداوار کا 40 فیصد حصہ تقريا 36 ملین ٹن ضائع ہو جاتا ہے ہماری معیشت کا انحصار زراعت پر ہے جو جی ڈی پی میں 18.9 فیصد حصہ ڈالتی اور 42.3 فیصد مزدور قوت جذب کرنے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہے پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے جامع زرعی پالیسی کی ضرورت ہے جو ان نقصانات کو کم کرکے فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنا سکے-
جانوروں اور فصلوں پر گروتھ، پروموٹرز، ہارمونز، اینٹی بائیوٹکس،سپرے اور کھادوں کا مقررہ مقدار میں استعمال کے ساتھ ساتھ سیوریج کے پانی کے استعمال کی روک تھام کے لیے آگاہی اور اقدامات کیے جانے چاہیے- بحیثیت مسلمان اور اچھے شہری ہمارا بھی فرض ہیں ان لوگوں کی حوصلہ شکنی اور نشاندہی کریں جو صرف منافع کی خاطر ضروریات زندگی میں ملاوٹ سے لوگوں کی صحت اور زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اس سے یقینی طور پر ترقی یافتہ ممالک کی طرح بیماریوں کے بوجھ میں کمی، آمدنی میں اضافہ اور لمبی صحت مند زندگی کی امید بڑھے گی۔

روحان احمد
انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن بی زیڈ یو ملتان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں