101

مری جنگل نمبر 86/6 میں جنگل کی حدود کا تعین چند پھتر لینڈ مافیا کو قبضے کی دعوت دیتے ہوۓ

مری( نمائندہ پنجاب ٹائمز عتیق عباسی سے)
مری ایکسپریس وۓ کے کنارے تین جنگلات کی حد بندی پھتر رکھ کر کر کہ جنگلات مافیا کے لیئے آزاد چھوڑ دیئے گئے۔ چند پھتر جمع کر کہ انکی نشاندہی کی صرف ایک نشانی کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ زمین فروخت کرنے کے ماہر چلتے پھرتے ڈیلرز فیصل آباد کے انواسٹر کو بھاری چونا لگا گئے۔جنگل نمبر 86/6 کی حد بندی اور اس سے ملحقہ زمین کے چیک 19 کنال اور 2 مرلہ کے ساتھ چلاک ترین ڈیلروں نے محکمہ مال کی ملی بھگت سے موضع مانگا کی زمین کے ہوائی حقوق موضع نند کوٹ کی زمین پر لگاتے ہوۓ انواسٹر کو جنگل دیکھا کر کروڑوں ڈکار لیئے۔محمکہ جنگلات کو کانوں کان خبر نہ ہوئی میڈیا کی نشاندہی پر محمکہ جنگلات متحرک ہو گیا۔ڈی ایف او مری عامر سہیل اور ایس ڈی اایف او گھوڑا گلی سالک نے اپنا موقف دیتے ہوۓ کہا جنگل نمبر 86/6 کا فارسٹ گارڈ نوکری سے معطل ہے اور اس کے خلاف کاروائی بھی جاری ہے جبکہ کہ کسی کو بھی جنگل کی زمین پر ایک انچ بھی قبضہ نہیں کرنے دیا جاۓ گا۔جعلی انتقال یا کسی کی زمین زور زبردستی حاصل کرنے سے محکمہ جنگلات کا کوئی تعلق نہیں۔انھوں نے مذید کہا کہ مری کے جنگلات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور جنگلات سے ملحقہ علاقوں کے باسی محمکہ جنگلات سے تعاون کریں تاکہ مافیا کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے اور جنگلات کا اصل حسن برقرار رہے۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں